قراداد میں کہا گیا ہے کہ عمرایوب کی گرفتاری اپوزیشن لیڈر آفس کی توہین ہے . قرار داد کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، موجودہ حکومت کی جانب سے ایسی کارروائیوں سے اپنے آئینی حق کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی، پی ٹی آئی بانی چئیرمین عمران خان کی قیادت میں متحد ہے . پارلیمانی پارٹی، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان ختم کرکے نہ صرف پی ٹی آئی امیدوار بلکہ ووٹر کے حق کو بھی ختم کیا گیا ہے . الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان ختم کرکے نہ صرف پی ٹی آئی امیدوار بلکہ ووٹر کے حق کو بھی ختم کیا گیا ہے . تحریک انصاف امید کرتی ہے کہ سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے زیر سماعت مقدمے کا جلد فیصلہ سنائے گی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی نے فون ٹیپنگ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے قرارداد منظور کرلی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکیورٹی کے نام پر فون ٹیپنگ کرنے کی اجازت دینے کے فیصلہ کو نہیں مانا جائے گا .
سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی اسلام آباد، میانوالی پولیس کی جانب سے گرفتاری کے خلاف قرارداد منظور کی گئی .
متعلقہ خبریں