ہر سیکنڈ میں ایک اسمارٹ فون تیار کرنے والی’ڈارک فیکٹری‘ کی اہم بات کیا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)Xiaomi کے سی ای او Lei Jun نے بیجنگ میں نیکسٹ جنریشن اسمارٹ فون فیکٹری کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ انتہائی خودکار سہولیات سے لیس ہونے کی وجہ سے اسے ’ڈارک فیکٹری‘ کہا جاتا ہے۔ یہ کئی متاثر کن خصوصیات کا حامل ہے۔
اس سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس فیکٹری میں کسی بھی انسانی مداخلت کے بغیر شب و روز کام جاری رہتا ہے۔ یہ سب کچھ جدید ترین مشینری کے ذریعے ممکن ہوسکا ہے، جس کی وجہ یہاں 24 گھنٹے پیداواری عمل جاری رہتا ہے۔
01 34 300x180
دوسری اہم بات یہ کہ اسمارٹ فون کے حساس اجزاء کو دھول سے محفوظ رکھنے کے لیے منظم طور پر کام کرتے ہوئے صاف ماحول کو یقینی بناتی ہے۔
ہر سیکنڈ میں ایک نیا اسمارٹ
Xiaomi کی طرف سے اندرون ملک تیار کردہ اسمارٹ مشینیں مینوفیکچرنگ کے پورے عمل میں مسلسل کوالٹی کنٹرول کو یقینی بنائیں گی۔ اس کی کارکردگی حیران کن ہے۔ فیکٹری پروموشنل مواد کے مطابق ہر سیکنڈ میں ایک نیا اسمارٹ فون تیار کرتی ہے۔
یہ عظیم الشان منصوبہ Xiaomi کے لیے ایک اہم سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتا ہے، جس کی لاگت 2.4 بلین یوآن بتائی گئی ہے۔ 81,000 مربع میٹر پر محیط اس فیکٹری نے ’نیشنل اسمارٹ مینوفیکچرنگ بینچ مارک انٹرپرائز‘ کے طور پر پہچان حاصل کی ہے۔
02 34 300x180
10 ملین فلیگ شپ اسمارٹ فونز کی سالانہ پیداواری صلاحیت
10 ملین فلیگ شپ اسمارٹ فونز کی سالانہ پیداواری صلاحیت کے ساتھ، یہ فیکٹری آنے والے Xiaomi MIX Fold 4 اور Xiaomi MIX Filp فولڈ ایبل فونز کی پیداوار کی تیاری کے لیے تیار ہے۔