وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبے میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس۔اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو ، چیف سیکریٹری بلوچستان ، آئی جی پولیس بلوچستان ، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ ،ڈی جی لیویز اور کمشنر کوئٹہ سمیت ڈویژنل کمشنرز نے بذریعه وڈیو لنک شرکت كي۔اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے صوبے میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دي۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت كي كه محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی مکمل سیکورٹی کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر مرتب کردہ سیکیورٹی پلان پر پوری طرح سے عمل کیا جائے۔وزير اعليٰ بلوچستان مير سرفراز بگٹي نے كها كه ڈویژنل کمشنرز اپنے اپنے ڈویژنز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر سیکورٹی انتظامات سے متعلق ایک مربوط لائحہ عمل تشکیل دیں۔ڈویژنل کمشنرز محرم الحرام کے حوالے سے لئے گئے سیکیورٹی انتظامات کی رپورٹ وزیر اعلیٰ سیکرٹیریٹ ارسال کریں ۔حساس اضلاع کی سیکورٹی کو مزید موثر بنایا جائے۔