وزیراعظم کا 5 اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے 5 اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے .
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قائم کیے گئے انسٹیٹیوشنل ریفارمز سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کر دیا .

پانچ وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات مانگ لی گئی ہیں . جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئی ہیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، کشمیر افئیرز، وزارت سیفران ،وزارت صنعت و پیداورا ور وزارت ہیلتھ سروسز شامل ہیں .
وزیراعظم شہباز شریف نے صوبوں کو دی جانے والی وزارتوں کا کردار بتانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیرخزانہ اور رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی پر مشتمل کمیٹی بنا دی . دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی . پی ڈبلیو ڈی سے متعلق پورے پلان کی منظوری دی گئی .

. .

متعلقہ خبریں