اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن جماعتوں مذاکرات کرنا چاہیے ہیں،خواجہ آصف
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اے پی سی بلانے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو جامع مذاکرات کے لیے آگے آنا چاہیے۔ ترقی کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات ضروری ہیں۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔ ہماری مسلح افواج کے جوان ملک کے لیے اپنی جانیں دے رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پوری قوم اوراپوزیشن سمیت سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کریں گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی تاہم ان کے رہنماؤں نے سیاسی مسائل حل کرنے کے لیے کی گئی مذاکرات کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ عمران خان نے ماضی میں سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر کال ٹیپنگ کو سراہا تھا تاہم اب پی ٹی آئی فون ٹیپنگ پر تنقید کررہی ہے۔
حکومت نے حال ہی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ’عزم استحکام‘ کی منظوری دی تھی جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تنقید کی گئی ہے۔