پوری قوم متحد ہو کر افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ شہباز شریف


وزیر اعظم کا جنوبی وزیرِ ستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی اسد اللہ، سپاہی محمد صفیان اور این سی بی زین علی کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا جنوبی وزیرِ ستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی اسد اللہ، سپاہی محمد صفیان اور این سی بی زین علی کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار‘۔



وزیرِ اعظم کی شہداء کی مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا ۔
پاک فوج کے جوانوں نے جرآت و بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے وطنِ عزیز کو دہشت گردوں کی عفریت سے پاک کرنے کیلئے جامِ شہادت نوش کیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ مجھ سمیت پوری قوم ان شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ملک کو دہشت گردوں کی عفریت سے پاک کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہو کر افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ گھڑی ہے۔دہشت گردوں کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔