اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے اور ایس آئی ایف سی ملک چلا رہی ہے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔ کون سی جمہوریت میں ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل ہوتے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے اور ایس آئی ایف سی ملک چلا رہی ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جارہا ہے جیسے میں پاکستان کے ساتھ کوئی بڑی غداری کی ہو۔ موجودہ حکومت نے پاکستان کی امید ختم کردی ہے۔ کسی کو اس حکومت پر بھروسہ نہیں رہا۔ الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہمیں انصاف کے لیے الیکشن کمیشن بھیج رہے ہیں۔ سب کو معلوم ہے الیکشن کمیشن نے فراڈ الیکشن کروائے۔ قاضی فائز عیسیٰ کہہ رہے ہیں کہ انٹرا پارٹی الیکشن کیوں نہیں کروائے۔ کیا چیف جسٹس کو نہیں معلوم ہماری ساری پارٹی انڈر گراؤنڈ تھی۔ سپریم کورٹ میں ہماری انسانی حقوق اور 8 فروری کی درخواستیں کیوں نہیں سنی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…