حج سیزن کے اختتام اور گرمی کی وجہ سے عمرہ پیکج کی قیمت میں نمایاں کمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حج سیزن کے اختتام پر شدید گرمی کے باعث عمرے کے پیکج میں 25 فیصد کٹوتی کردی گئی ہے . بہت سے لوگ شدید گرمی کے باعث عمرے کا پروگرام ستمبر تک ملتوی کر رہے ہیں جب موسم قدرے معتدل ہوچکا ہوگا .

بہت سے لوگوں کے عمرہ پیکج ملتوی کیے جانے کے باعث پیکج کی مجموعی مالیت میں 25 فیصد تک کمی کی جارہی ہے .
عمرہ سیزن شروع کردیا ہے . طلب کم ہونے کے باعث عمرہ پیکج غیر معمولی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ پیش کیے جارہے ہیں . سرد مہینوں کے مقابلے میں اس وقت عمرہ پیکج 25 فیصد تک سستے ہیں .
دبئی کے اخبار خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے عمرہ ایجنٹس نے کہا کہ شدید گرمی کے باعث لوگ عمرے کے لیے آنے سے گریز کر رہے ہیں . حج کے دوران شدید گرمی کے باعث 1500 سے زائد اموت کے باعث بھی متعدد ممالک کے لوگ عمرے لیے آنے سے گریز کر رہے ہیں . عمرہ ایجنٹ قیصر محمود کا کہنا ہے کہ ہر سال شدید گرمیں میں عمرے کے لیے آنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہو جاتی ہے .
متحدہ عرب امارات کے مکین اگرچہ گرمی کے عادی ہیں تاہم وہ بھی عمرہ ملتوی کر رہے ہیں . پاکستان اور دیگر ممالک میں سعودی عرب جیسی شدید گرمی نہیں پڑتی اس لیے وہاں کے لوگ بھی عمرے کا پروگرام ملتوی کر رہے ہیں . ڈیرہ کے 48 سالہ عارف حسین نے کہا کہ انہوں نے جولائی میں عمرے کا پروگرام بنایا تھا تاہم حج کے دوران ہونے والی اموات کی خبر سے اُن کا حوصلہ جواب دے گیا اور انہوں نے عمرے کو ستمبر تک ملتوی کردیا ہے .
یاد رہے کہ رواں سال حج کے دوران مکہ مکرمہ اور اُس کے آس پاس کے علاقوں کا درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک چلا گیا تھا . لاکھوں حاجیوں کو شدید گرمی میں سائے کے بغیر چلنا پڑا اور معقول آرام بھی نہ ملا جس کے باعث معمر، کمزور اور بیمار افراد جانبر نہ ہوسکے . سرد مہینوں میں یو اے ای سے عمرے کا پیکج فضائی سفر سے 3200 درہم اور بس کے ذریعے 1600 درہم سے شروع ہوتا ہے . اس وقت عمرے کا چار روزہ پیکج فضائی سفر سے 2500 اور بس کے ذریعے 1100 درہم سے شروع ہوتا ہے .
ریحان الجزیرہ ٹوراِزم کے شہاب پرواز نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرہ پیکج بالترتیب 6 ہزار اور ڈھائی ہزار درہم کے تھے . جو عمرہ ایجنٹ مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی کے نزدیک اچھے ہوٹلوں میں رہائش فراہم کرتے ہیں وہ اب بھی زیادہ چارج کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں