لاہور (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کرنے کے بعد ان کو قومی ٹیم کی میجمنٹ سے بھی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا .
ذرائع کے مطابق بنگلادیش کیخلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم میں نئے لوگوں کو مینجنمنٹ میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ویاب ریاض کیساتھ مینیجر کا کردار ادا کرنے والے منصور رانا کی خدمات بھی مزید نہ لینے کا فیصلہ گیا ہے .
پی سی بی کی جانب سے نئی ٹیم انتظامییہ کا اعلان جلد متوقع ہے .
اطلاعات کے مطابق وہاب ریاض اور منصو رانا کے رویے اور شکایات کی بنا پر انہیں مینجمنٹ سے ہٹائے جانے پر اتفاق ہوا ہے . قومی ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی20 ورلڈکپ میں بطور سینئیر ٹیم مینجر ذمہ داریاں ادا کررہے تھے .