کوئٹہ ،پاپولیشن ویلفئیر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے طالبات پانچ مہینوں سے اسکالر شپ سٹیفن سے محروم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ ریجنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ آف کوئٹہ بلوچستان کے طالبات گزشتہ پانچ مہینوں کی اسکالر شپ سٹیفن سے محروم . طالبات پریشان، نوٹس لینے کی اپیل کوئٹہ : طالبات نے کہاہے کہ پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ ریجنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ آف کوئٹہ کا دو سال کا ٹریننگ ہوتا ہے .

جس میں 35 طالبات کو سیٹ دیا جاتا ہے . ہر مہینے گیارہ ہزار روپے اسکالر شپ سٹیفن دیا جاتا ہے . مگر گزشتہ پانچ مہینوں سے 15 سے زائد طالبات اس اسکالر شپ سے محروم ہیں . جس کی وجہ سے ہاسٹل میں رہائش پذیر اور غریب طالبات اس طوفانی مہنگائی کے دور میں ٹرانسپورٹ، کھانا اور دیگر اخراجات کی وجہ سے طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے . طالبات کا کہنا تھا اگر اس مسلئے کو جلد حل نہیں کیا گیا تو ہم کچھ طالبات آر ٹی آئی میں اپنی تعلیم کو خیرآباد کرنے پر مجبور ہونگی جس کی ذمہ دار انسٹیوٹ اور متعلقہ ادارے ہونگے طالبات نے سیکریٹری آف پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ سے التجاء کی ہے کہ اس مسلئے پر فوری نوٹس لیں . طالبات کو اُنکی حقوق دیئے جائیں تاکہ ذہنی طور پر رلیکس ہو کر اپنی پڑھائی پر توجہ دے سکیں . . .

متعلقہ خبریں