طالبات کو سائبر کرائم سے متعلق قوانین کا علم ہونا چاہے،ہراسانی پر بلا خوف و خطر شکایت کریں، بیگم عظمت حسن بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)طالبات کو سائبر کرائم سے متعلق قوانین کا علم ہونا چاہے،بچیاں کسی بھی قسم کی ہراسانی پر بلا خوف و خطر شکایت کریں،بچیوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ انکے تحفظ پر بھی دھیان دینا چاہے،گرل گائید بچیوں کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرہا ہے،خواتین کے تحفظ اور حقوق کے قوانین تو موجود ہیں لیکن خواتین میں انکی آگاہی کے لئے بھی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار گرل گائیڈ ایسوسی ایشن بلوچستان کی صدربیگم عظمت حسن بلوچ ،گرل گائیڈ بلوچستان کی کمشنرمسز عشرت عالیانی ،ممتاز قانون دان طیبہ کاکڑ،پاکستان وومن رائٹس ایسوسی ایشن کی سنیئر نائب صدر سعدیہ عاطف،پاکستان وومن رائٹس ایسوسی ایشن کی نائب صدر ثمن بخاری، فائزہ شمس،جمیلہ،سنبل کھوکھر ،گرل گائیڈبلوچستان کی پروگرام سیکرٹری کلثوم رشید نے گرل گائیڈ ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیر اہتمام مختلف اسکولز اور کالجز کی طالبات کو سائبر کرائم اور حراسانی سے متعلق ا?گاہی سیشن کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہراسانی کے قوانین موجود ہیں باقائدہ دفاتر بھی ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین میں انکے حقوق سے متعلق قوانین کے حوالے سے شعور بھی اجاگر کیا جائیجسکے لئے وقتا فوقتا ایسے سیشنز کا انعقاد ناگزیر ہے کیونکہ ہم خواتین کو خودمختار اور باہمت بناکر ہم ترقی کے منزلیں طے کرسکتے ہیں۔