حب مرکزی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، راہگیر جاں بحق، ایک شخص زخمی


حب(قدرت روزنامہ)حب اشوک پمپ کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ تیز رفتار پک اپ اور سوزوکی کے مابین تصادم کے زد میں آکر راہ گیر جاں بحق، ایک شخص زخمی۔ جاں بحق اور زخمی شخص کو حب اسپتال منتقل کردیا گیا اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق بدھ کے روز حب شہر سے متصل اشوک پمپ کے قریب مینRCDشاہراہ پر تیزی رفتاری کے سبب پک اپ اور سوزوکی درمیان تصادم کے زد میں سڑک عبور کرنے والا 55سالہ امام دین ولد رحمت علی نامی راہگیر جاں بحق ہو گیا جبکہ 25سالہ ایاز ولد اللہ داد زخمی ہوگیا، لاش اور زخمی شخص کو ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا حادثے میں جاں بحق شخص چک نمبر 111بی مشرقی مکان نمبر22اسٹریٹ نمبر 2محلہ برکت کالونی رحیم یار خان کا رہائشی تھا۔