ظالمانہ ٹیکسز کیخلاف بلوچستان بھر میں فلور ملز بند کردی گئیں


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان فلور مل ایسوسی ایشن کی کال پر بلوچستان فلور مل ایسوسی ایشن ایف بی آر کے ناجائز ٹیکسز کے خلاف گندم کی پسائی اور فراہمی سمیت فلور ملز بند کردی ہیں بلوچستان فلور مل ایسوسی ایشن کے چیئر مین ناصر آغا نے کہاہے کہ فلور ملز کا ملک بھر میں گندم کی پسائی اور فراہمی بند کرنے کا اعلان کیا ہے ہم نے بلوچستان بھر میںایف بی آر کے ناجائز ٹیکسز کے خلاف گندم کی پسائی اور فراہمی سمیت فلور ملز بند کردی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں عائد کردہ اضافی ٹیکسز کے خلاف احتجاج طول پکڑنے لگا ہے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ ہمیں ہر گز قبول نہیں ہے اس ظالمانہ ٹیکسز سے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک میں گندم اتنی زیادہ ہے ہم باہر ایکسپورٹ کرنا چاہتے ہیں اس کے باوجود پنجاب نے آٹے کی نقل و حمل پر پابندی لگا دی۔