بجلی اور گیس کے بلوں میں ٹیکسز کیخلاف جماعت اسلامی کا مستونگ میں احتجاجی کیمپ


مستونگ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر پاکستان بھر کی طرح ضلع مستونگ میں بھی امن و امان کے صورتحال ، گیس و بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی بیروزگاری ، پیٹرول ،بجلی گیس کے بلوں میں بھاری بھرکم ٹیکسز سمیت عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے۔احتجاجی کیمپ کے پہلے روز سے امیر جماعت اسلامی مستونگ حافظ خالد الرحمن شاہوانی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالکریم مینگل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت کے جعلی فیصلوں کو مسترد کرتے ہے۔جماعت اسلامی ہر ظلم کے خلاف اپنے مظلوم عوام کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ کہا کہ مستونگ کے تمام سیاسی جماعتوں وکلا برادری طلبا تنظمیوں میڈیا نمائندوں کسانوں تاجروں کو چاہئے کہ وہ جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ دے تاکہ پاکستانی عوام کو فارم 47 کی جعلی حکومت کے جعلی فیصلوں سے چٹکارہ دلانے میں کامیابی حاصل ہو۔اس لیے لوگ آئے جماعت اسلامی کے ساتھ دیں جماعت اسلامی مظلوموں اور غریبوں کا پارٹی ہے ہمیشہ ہر چوک پہ مظلوموں کی آواز بنی ہے ہر ظلم کے خلاف میدان میں کھڑی رہی ہے۔اب بھی وقت ہے ان ظالموں کے مقابلے میں جماعت اسلامی میدان میں ہے آئے سب ملکر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں کر اپنی اس حسین وطن کو ترقی یافتہ بنانے میں اپنی کردار ادا کریں۔