ہرنائی میں جلسہ کرنے پر پی ٹی ایم کے 3رہنماﺅں کیخلاف مقدمہ درج
ہرنائی (قدرت روزنامہ)پی ٹی ایم ہرنائی کے 3رہنماﺅں کیخلاف مقدمہ درج، پشتون تحفظ موومنٹ ہرنائی کے رہنما حفیظ شاہ، یوسف شاہ اور فضل الرحمن شاہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ گزشتہ روز ہرنائی بازار میں مین چوک پر احتجاج و جلسہ کرنے پر ہرنائی پولیس کی جانب سے حفیظ اللہ و دیگر کے خلاف 342 ت پ، 341 ت پ، 147,149, اور 188 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔