بلوچستان میں زراعت اور سرحدی تجارت کو بحال کرنا ہوگا، نیشنل پارٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پا رٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر وسابق سینیٹر میر کبیر محمد شہی نے سماجی رابطے ویب سائٹ (ایکس )پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز وزیر عظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات ملاقات کی اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے بالخصوص بلوچستان میں روزگار کے اہم زرائع زراعت اور سرحدی تجارت کو درپیش مسائل کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زمینداروں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے پر جلد عملدرآمد کیا جائے۔ سرحدی تجارت سے قدغنیں دور کرکے عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کا باعزت گزر بسر ہوسکے۔ زراعت اور سرحدی تجارت کی بحالی اور فروغ کے بغیر بلوچستان کے عوام نان شبینہ کے محتاج ہوجائینگے۔ وزیراعظم نے ہمیں یقین دہانی کروائی کے وہ زمینداروں اور سرحدی تجارت کے مسائل کا حل یقینی بنائینگے۔