بلوچستان میں 138 نجی سیکورٹی کمپنیز کے عملے، ہتھیار اور تربت جانچنے کیلئے کمیٹی قائم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 138 نجی سیکورٹی کمپنیز کے عملے ، جدید ہتھیار اور تربیت چانچنے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ، کمیٹی سالانہ بنیادوں پر جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کریگی ۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں بنک اور دیگر اداروں کو سیکورٹی مہیا کرنے والی بیشتر نجی سیکورٹی کمپنیز کے پاس عملے غیر تربیت یافتہ ہونے اور جدید ہتھیار کی عدم دستیابی کے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ بیشتر نجی سیکورٹی کمپنیز کے عملے کی شکایت ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کم سے کم اجرت بھی کمپنی کی جانب سے نہیں دی جاتی ہے اس ضمن میں محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 138نجی سیکورٹی کمپنیز رجسٹرڈ ہیں تاہم کسی کے پاس نجی سیکورٹی گارڈز کی تعداد کئی سو ہے تو کسی کے پاس دس گارڈ بھی نہیں ہیں ان نجی سیکورٹی کمپنیز کی جانچ پڑتال کیلئے محکمہ داخلہ کی ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو سالانہ بنیادوں پر ان سیکورٹی کمپنیز کا جائزہ لیتی ہے جس میں ان عملے کی تربیت ،اسلحہ اور دیگر سہولیات کامعائنہ کیا جائے گا ۔