عائشہ جہانزیب پر شوہر کا تشدد، اہم شخصیات، سوشل میڈیا صارفین کیا کہتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عائشہ جہانزیب پر شوہر کی جانب سے مبینہ تشدد کے واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ملک کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین معروف ٹی وی ہوسٹ اور اداکارہ کی حمایت میں سامنے آگئیں . وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق خاتون اوّل ریحام خان، اداکارہ ہما قریشی اور دیگر اہم شخصیات نے ٹی وی ہوسٹ اور اداکارہ پر ان کے شوہر کے مبینہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کے شوہر کو عبرت کا نشان بنانے کا مطالبہ کیا ہے .

عائشہ جہانزیب ایک عرصے سے میڈیا اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، وہ ایک ٹی وی ہوسٹ اور اداکارہ ہیں جو حال ہی میں ’جنت سے آگے‘ اور ’برنز روڈ کے رومیو جولیٹ‘ ڈراما سیریل میں بھی کام کر چکی ہیں . بطور ٹی وی ہوسٹ عائشہ جہانزیب نجی ٹی وی چینلز کے مشہور شوز ’خبرناک‘ اور ’چاکلیٹ ٹائمز‘ میں بھی کام کر چکی ہیں . عائشہ جہانزیب کی حارث علی سے دوسری شادی ہے جو 2015 میں ہوئی تھی . عائشہ جہانزیب اور حارث علی کے 2 بچے بھی ہیں . عائشہ جہانزیب اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جب انہوں نے اپنے شوہر حارث علی کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ(ایف آئی آر) درج کرائی . وہ زخمی چہرے کے ساتھ پولیس اسٹیشن گئیں، اس دوران ان کی بیٹی زوہا بھی ان کے ساتھ تھیں . عائشہ جہانزیب نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ تیسری بار ہے جب گزشتہ 6 ماہ میں انہیں ان کے شوہر نے بری طرح مارا پیٹا ہے . انہوں نے بتایا کہ ان کے درمیان اختلافات کی اصل وجہ ان کے شوہر کی دوسری خفیہ شادی ہے . سیاسی و سماجی، میڈیا کی مشہور شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین عائشہ جہانزیب کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے ہیں . بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ عائشہ جہانزیب ایک بہادر خاتون ہیں جو اس طرح کے گھریلو تشدداور بدسلوکی کو ایک عرصے سے برداشت کرتی آ رہی ہیں . حنا پرویز بٹ، ریحام خان، ثانیہ عاشق اور دیگر نے عائشہ جہانزیب کی بھرپور حمایت کی ہے . ٹی وی ہوسٹ اور اداکارہ کی سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ہولناک تصاویر دیکھ کر بہت سے سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ڈاٹ کام‘ پر حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر شوہر کی جانب سے تشدد کا فوری نوٹس لے لیا ہے، ان کے شوہر کو فوری گرفتار کیا جائے . انہوں نے ٹی وی پر چلنے والی خبروں کے امیجز بھی شیئر کیے جن میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین میری ’ریڈ لائن‘ ہیں، گھریلو یا ورکنگ وویمن پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا . مریم نواز نے عائشہ جہانزیب پر تشدد کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کر لی . عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرے خدا! ملزم ہر حال میں گرفت میں آنا چاہیے اور اسے مثالی سزا دی جانی چاہیے . . .

متعلقہ خبریں