رواں سال ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں کتنی کمی آئی ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں سال ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت کمی آئی ہے۔
آل پاکستان آٹومینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
مالی سال 2023 میں ملک میں گاڑیوں کے 13 لاکھ 48 ہزار 345 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد و شمارکے مطابق روں مالی سال میں ملک میں گاڑیوں کے 13لاکھ 2 ہزار79 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2023 کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے۔
اس طرح گزشتہ سال کی نسبت رواں سال گاڑیوں کی 28 ہزار 256 یونٹس کم فروخت ہوئی ہیں۔
نئے سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد کون سی گاڑیاں کتنی مہنگی ہو گئی ہیں؟
مہنگائی کے اس دور میں آسمان کو چھوتی گاڑیوں کی قیمتوں کے باعث عوام کے لیے نئی گاڑی خریدنا ایک خواب بن کر رہ گیا تھا، اب حکومت نے عوام پر ایک اور ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان میں بننے والی ان گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا ہے جن کی قیمت 40 لاکھ سے زائد ہے یا پھر جن کا انجن 1400سی سی سے زائد ہے۔
نئے ٹیکس کے نفاذ کے بعد گاڑیوں کی قیمت میں 2 لاکھ 42 ہزار سے 3 لاکھ 2 ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے، وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی اس نئے ٹیکس کے نفاذ سے کون سی گاڑیوں کی قیمت میں کتنا اضافہ ہو گا اور آٹو انڈسٹری ایکسپرٹ اس ٹیکس کے نفاذ کو کیسا سمجھتے ہیں۔
نئے 25 سیلز ٹیکس کے نفاذ سے صرف ان گاڑیوں کی قیمت بڑھیں گی جو کہ 1400cc سے کم ہیں اور ان کی قیمت 40 لاکھ سے زائد ہے کیونکہ وہ گاڑیاں جن کی انجن کیپیسٹی 1400سی سی سے زائد ہے ان پر پہلے سے ہی 25 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔
آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق نئے سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں 2 لاکھ 42 ہزار روپے کا اضافہ ہو گا اور قیمت 40 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ کر 43 لاکھ 26 ہزار روپے ہو جائے گی، اسی طرح 2 لاکھ 59 ہزار روپے اضافے کے بعد سوزوکی کلٹس اے جی ایس کی قیمت بڑھ کر 46 لاکھ 25 ہزار ہو جائے گی۔
سوزوکی سوئفٹ جی ایل مینوئل کی قیمت میں 2 لاکھ 57 ہزار اضافہ اور نئی قیمت 45 لاکھ 93 ہزار، سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 76 ہزار اضافہ اور نئی قیمت 49 لاکھ 30 ہزار روپے جبکہ سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 99 ہزار روپے کا اضافہ ہو گا جس کے بعد نئی قیمت 53 لاکھ 39 ہزار ہو جائے گی۔
ٹویوٹا یارس جی ایل آئی مینوئل کی قیمت میں 2 لاکھ 61 روپے اضافہ ہو گا اور نئی قیمت 46 لاکھ 60 ہزار روپے ہو جائے گی، ٹویوٹا یارس جی ایل آئی سی وی ٹی کی نئی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار روپے اضافے کے بعد 49 لاکھ 67 ہزار ہو جائے گی، ٹویوٹا یارس اےٹی آئی وی مینوئل کی قیمت میں 2 لاکھ 76 ہزار جبکہ سی وی ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 91 ہزار روپے کا اضافہ ہو گا جس کے بعد نئی قیمت 51 لاکھ 90 ہزار روپے ہو جائے گی، جبکہ ٹویوٹا یارس ایرو سی وی ٹی کی نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار روپے اضافے کے بعد 54 لاکھ 1 ہزار ہو جائے گی۔
ہونڈا سٹی 1.2 مینوئل کی نئی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار روپے اضافے کے بعد 49 لاکھ 78 ہزار ہو جائے گی، ہونڈا سٹی 1.2 سی وی ٹی کی نئی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار روپے اضافے کے بعد 51 لاکھ 15 ہزار روپے ہو جائے گی، پروٹون ساگا ایس آٹومیٹک کی نئی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 43 لاکھ 42 ہزار ہو جائے گی۔