حنا پرویز بٹ کی اہم عہدے پر تعیناتی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حنا پرویز بٹ کو اہم عہدے پر تعینات کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ممبر پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کو 3 سال کے لیے چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی تعینات کیا ہے، پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے چیئرپرسن کی تعیناتی پنجاب ویمن پروٹیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کی گئی ہے۔
چیئرپرسن حنا پرویز بٹ آج ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔
ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے ممبران میں ایم پی اے کنول پرویز چوہدری، ایم پی اے شازیہ رضوان، ایم پی اے تاشفین صفدر اور ایم پی اے نیلم جبار چوہدری شامل ہیں۔
سیکریٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس، سیکریٹری سوشل ویلفیئر، سیکریٹری ویمن ڈویلپمنٹ اور سیکریٹری پولیس پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ بھی ممبران میں شامل ہیں