کیا ‘سمپسنز’ کارٹون نے چاہت فتح علی کے بدوبدی سے متعلق پیشگوئی کی تھی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مقبول اداکار عمران عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ ’دی سمپسنز‘ اینیمیٹڈ سیریز نے بغیر سُر کے گانے گانے والے چاہت فتح علی خان کے ری میک گانے بدو بدی کی شہرت کی پیشگوئی پہلے ہی کردی تھی۔
حال ہی میں اداکار نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔
عمران عباس کی شیئر کردہ اسٹوری میں مشہورِ زمانہ اور دنیا بھر کے اہم واقعات کی پیشگوئی کرنے والے کارٹون دی سمپسنز کی پرانی قسط کا ایک منظر اور بدو بدی کی ویڈیو کا اسکرین شارٹ موجود تھا جس میں کافی مماثلت دکھائی دے رہی ہے۔
اسٹوری پر اداکار نے لکھا کہ ’ سمپسنز نے پھر کر دکھایا، جیسا ماضی میں کرتے آئے ہیں، سمپسنز نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ہم پر چاہت فتح علی خان کا عذاب آئے گا‘۔
چاہت فتح علی خان کی شیئر کردہ تصویر میں سمپسنز کارٹون کریکٹر کا ہیئر اسٹائل چاہت فتح علی خان سے ملتا جلتا ہے۔
تصویر میں چاہت فتح علی خان سے مماثلت رکھنے والے شخص کے ساتھ کارٹون کریکٹر میگی بھی موجود ہے جسے وائرل بدوبدی کی ماڈل وجدان راؤ قرار دیا جارہا ہے۔
9 ملین انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ پاکستان کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے اداکار عمران عباس سمپسنز کی پرانی قسط اور بدو بدی میں مماثلت دیکھ کر خود بھی حیران ہیں اور اپنے فالوورز کو بھی حیرت میں مبتلا کر رہے ہیں۔