کس دور حکومت میں میڈیا کو سب سے زیادہ سرکاری اشتہارات دیے گئے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے حلقے پی کے 22 باجوڑ-IV میں خالی نشست پر آج ضمنی انتخابات ہورہے ہیں، ووٹنگ کا عمل جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 22، باجوڑ IV کی خالی نشست پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ عملے کو گزشتہ روز ہی انتخابی سامان بشمول بیلٹ پیپرز حوالے کردیا گیا تھا، پولنگ اسٹیشنوں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
حلقے کے ضمنی انتخابات میں 12 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، جن میں جماعت اسلامی کے عابد خان، اے این پی کے محمد نثار باز، سنی اتحاد کے راحت اللہ، پیپلز پارٹی کے عبداللہ، سابق گورنر شوکت اللہ کے بیٹے نجیب اللہ خان آزاد امیدوار جبکہ پی ٹی آئی ٹکٹ نہ ملنے پر اختر گل آزاد حیثیت سے میدان میں ہیں۔
مجموعی طور1 لاکھ 79 ہزار 10 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں 99 ہزار 38 مرد اور 79 ہزار 972 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
ووٹرز کے لیے کل 91 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن کے اندر 276 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، جبکہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ کے عمل کی نگرانی اور شکایات کے ازالے کے لیے الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کے دفتر میں مانیڑنگ کنٹرول روم قائم کیا ہے۔