مون سون میں نزلہ زکام سے بچنے کیلئے ’زیرہ کاڑھا‘


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویسے تو بارش کے موسم میں ایسے کئی مشروبات ہیں ،جو آپ کو موسمی اثرات سے بچاو میں مدد دے سکتے ہیں . لیکن اس سیزن میں زیرہ کاڑھا پینے کے بے شمار فوائد ہیں .

زیرہ میں موجود غذائی اجزاء جسم کی بہت سی بیماریوں کو دور کرتے ہیں . اس میں کیلشیم، فیٹس . زنک، فائبر جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں، جو جسم کو صحت بخش رکھتے ہیں .
معدےکے لیے مفید ہے
سیلری کاڑھا معدے کی تکالیف دور کرتا ہے . یہ کاڑھا نظام ہضم سے متعلق معاملات کو درست کرتا ہے اس کے علاوہ قبض ، گیس اور بدہضمی کی شکایات دورہونے میں بھی مدد ملتی ہے .
وزن کو گھٹاتا ہے
سیلری کاڑھا پینے سے وزن میں نمایاں کمی ہونے لگتی ہے . کیوں کہ اس میں موجود غذائی اجزاء پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں .
جسم کے درد سے نجات
برسات کے موسم میں اکثر جسم میں دردر ہونے لگتا ہے . ایسی صورت میں جسم کے درد کو ٹھیک کرنے کے لیے اس کاڑھے کا استعمال مفید رہتا ہے . اس کے اندر موجود غذائی اجزاء جسم کے درد کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں .
انفیکشن دور کرتا ہے
کھانسی اور زکام جیسے انفیکشن کو دور کرنے میں بھی زیرہ کا کاڑھا مفید ہے . ا سکے اندر موجود اینٹی سیپٹک، اینٹی مائیکرو بیل خصوصیات انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتی ہیں .
سانس کے مسائل دور کرتا ہے
زیرہ کا کاڑھا سانس کے مسائل دور کرنے میں اکسیر ہے . اس کے پینے سے پھیپھڑوں میں جمع شدہ گندگی صاف ہوجاتی ہے، جس سے سانس لینا آسان ہو جاتاہے .

. .

متعلقہ خبریں