کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس اور ٹریفک پولیس کوئٹہ کی مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی 100سے زائد گاڈیوں کو کسٹمز کے حوالے کردیا گیا . اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان عبد الخالق شیخ نے چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان محمد یعقوب ماکو پکڑی گئیں تمام گاڈیاں حوالے کیے .
ان تمام گاڈیوں کو جلد نیلام کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کی جائے گی .
آئی جی پولیس بلوچستان نے کہاہے کہ کوئٹہ پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی .
نان کسٹم پیڈ اور غیر قانونی گاڈیوں کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے . عبدالخالق شیخنے کہا کہ کوئٹہ پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندیوں کے دوران نان کسٹم گاڑیوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں کیں . پولیس نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کررہی ہے . بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے .