نوکنڈی (قدرت روزنامہ)نوکنڈی کے قریب تیز طوفانی ہوائوں کے چلنے سے این چالیس توزگی وڈھ میں ریت کے ٹھیلوں جمع ہونے سے بین الاقوامی شاہراہ بند ،جس سے ہیوی گاڑیوں سمیت چھوٹی بڑی گاڑیاں پھنس چکی ہیں شدید گرمی میں سواریوں اور ٹرانسپوٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے گزشتہ کہیں دنوں کی ریتلی ہوائوں کی چلنے سے توزگی وڈھ میں ریت کے بڑے بڑے ٹھیلے جمع ہوگئے ہیں
جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے ریتلی ہوائوں کے چلنے سے اس موسم میں یہ رستہ بند رہتا ہے جنکو ہٹانے کیلئے پہلے سے کوئی میکنزم نہ ہونے سے سواری اور ٹرانسپوٹرز مشکلات سے دوچار رہتے ہیں ٹرانسپوٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ توزگی وڈھ سے ریت کے ٹھیلے ہٹاکر ٹریفک کی روانی کی بحالی کیلئے کردار ادا کیا جائے .
.