کوئٹہ میں مظاہرین پرلاٹھی چارج کے خلاف سریاب میں مکمل شٹرڈاؤن
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں مظاہرین پر لاٹھی چارج کے خلاف سریاب میں مکمل شٹرڈاؤن ،دکان اور کاروباری مرکز کو بند کر دیا گیا ۔یار رہے کہ ظہیر احمد سمیت دیگر بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے نکالی گئی ریلی کے شرکاءپر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج،آنسو گیس شیلنگ ،خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے بلوچ یکجہتی کمیٹی ، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سمیت احتجاج میں شریک کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا ۔