کوئٹہ، پرامن مظاہرین پر تشدد ناقابل برداشت ہے،انسانی حقوق کی تنظیمیں نوٹس لیں،بلوچ وائس فار جسٹس

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز بیان میں کہا گیا ہے کہ جبری لاپتہ ظہیر بلوچ کی بازیابی کے لیے نکالی جانے والی ریلی اور پرامن مظاہرین پر فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ اور تشدد ناقابل برداشت امر ہے . ظہیر بلوچ کو بازیاب کرنے اور انصاف کے تقاضے پورا کرنے کے بجائے لواحقین اور سیاسی کارکنوں سمیت خواتین اور بچوں پر تشدد اور شیلنگ قابل مذمت ہے .

انسانی حقوق کی تنظیمیں بلوچستان میں پرامن مظاہرین پر تشدد کا نوٹس لیں اور ظہیر بلوچ سمیت دیگر لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کے لئے کردار ادا کریںبیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ وائس فار جسٹس پرامن مظاہرین پر فائرنگ، آنسو گیس شیلنگ اور تشدد کو بلوچ کش پالیسیوں کا تسلسل سمجھتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں