گوادر میں چیک پوسٹوں میں اضافہ، لوگوں کی تذلیل ہرگز قبول نہیں، مولانا ہدایت الرحمان


گوادر(قدرت روزنامہ)ضلع گوادر میں چیک پوسٹوں میں اضافہ، تلار میں کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کا قیام اور لوگوں کو تنگ کرنا کسی طور قبول نہیں، ہم نے کل بھی چیک پوسٹوں کے خلاف مزاحمت کیا تھا اب بھی کریں گے، ان خیالات کا اظہاررکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا،انہوں نے گوادر میں چیک پوسٹوں میں اضافے، تلار میں کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کا قیام اور لوگوں کی تذلیل پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیک پوسٹوں میں اضافہ اور لوگوں کی تذلیل ہرگز قبول نہیں،انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم نے کل بھی چیک پوسٹوں اور عوامی تذلیل کے خلاف مزاحمت کیا تھا اب بھی کریں گے کسی ادارے کی من مانی نہیں چلے گی۔