مولانا ہدایت الرحمان چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے فشریز، زراعت، لائیو اسٹاک و خوراک منتخب


گوادر(قدرت روزنامہ)ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ قائمہ کمیٹی برائے فشریز، زراعت، لائیو اسٹاک و خوراک کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مجلس قائمہ برائے محکمہ زراعت وکوآپریٹو سوسائیٹی ، لائیو اسٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ ، ماہی گیری و خوراک کا اجلاس بلوچستان صوبائی اسمبلی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو متفقہ طور پرچیئرمین مجلس منتخب کر لیا گیا۔