کوئٹہ بار کا پرامن ریلی پر تشدد کےخلاف عدالتی کارروائیوں سے بائیکاٹ کا اعلان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ بارایسو سی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ کاکڑ، جنرل سیکرٹری علی بلاول کھوسہ ایڈووکیٹ، نائب صدر کوئٹہ حمیرہ منیر ایڈووکیٹ، نائب صدر سریاب ملک تنویر اسلم شاہوانی ایڈووکیٹ، نائب صدر کچلاک سید نصیب اللہ آغا ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکریٹری خالد ناصر ایڈووکیٹ، فنانس سیکریٹری اصغر مندوخیل ایڈووکیٹ، لائبریری سیکرٹری کامران بنگلزئی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ مذمتی بیان بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام جبری طور پر لاپتہ ظہیر بلوچ کی رہائی کے لئے منعقدہ ریلی پر سیکیورٹی اداروں،پولیس اور انتظامیہ کے رویے کو انتہائی شرمناک قرار دیا ہے اور تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے بلوچستان میں اس وقت ریاستی جبر اپنے عروج پر ہے بلوچستان کے حکمران اور پولیس کا یہ عمل ظلم و ستم کی انتہا ہے ریاست ہوش کے ناخن لے اور مسائل کے حل کیلئے عملی اورسنجیدہ اقدامات اٹھائے۔ اس حوالے بلوچستان بارکونسل کی کال پر آج بروز جمعہ بلوچستان بھر میں مکمل ہڑتال ہو گی۔ کوئٹہ بار نے بلوچستان حکومت ہوش کے ناخن لے مظاہرین پر تشدد سے گریز کیا جائے ۔