پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانے کے بجائے لاپتا افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے، نواب اسلم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر پر امن مظاہرین پر آنسو گیس اور گولی چلانے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ جمعیت علماءاسلام کے رکن اسمبلی سابق وزیراعلیٰ چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ(ایکس) پر بیان میں کہا ہے کہ سریاب روڈ پر پر امن مظاہرین پر آنسو گیس اور گولی چلانے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں یہ نہتے مظاہرین اپنے لاپتہ پیاروں کے بازیابی کے لئے اپنے جائز مطالبات کے حق میں مجبوراً احتجاج کررہے تھے میں مطالبہ کرتا ہوکہ لاپتہ افرد کو پاکستانی قانون کے مطابق عدالت کے سامنے پیش کیا جائے ۔