کوئٹہ میں لواحقین کا دھرنا، انتظامیہ سے مذاکرات، خواتین سمیت گرفتار افراد رہا نہ ہوسکے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)لاپتا ظہیر بلوچ کی بازیابی کیلئے لواحقین نے کوئٹہ ریڈ زون سیکرٹریٹ چوک پر دھرنا۔ کوئٹہ ریڈ زون میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی قیادت میں ہزاروں افراد کا دھرنا جاری۔ مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ مظاہرین رہنماﺅں اور انتظامیہ کے درمیان رات گئے تک مذاکرات جاری رہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے گرفتار خواتین کی رہائی کے فیصلے پر بھی عمل نہیں کیا گیا اور گرفتار خواتین کو رہا نہیں کیا ۔اس حوالے سے مظاہرین نے جبری لاپتہ ظہیر احمد سمیت گرفتار خواتین و دیگر مظاہرین کی رہائی کا مطالبہ۔