’شہریوں سے 10-10 روپے رشوت لیں گے تو یہی عزت ہو گی‘ ڈرائیور نے پولیس اہلکار کے کہنے پر گاڑی نہ روکی، ویڈیو وائرل
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کو گاڑی چلانی نہیں آتی اس لیے وہ ٹرک ڈرائیور کا پیچھا نہیں کر سکا جبکہ چند صارفین ایسے بھی تھے جن کا خیال تھا کہ پولیس اہلکار ٹرک ڈرائیور کے پیچھے اس لیے نہیں گیا کیونکہ وہ وائرلیس پر معلومات کا تبادلہ کر رہا ہے تاکہ اس ڈرائیور کو اگلے ناکے پر پکڑا جا سکے . بعض صارفین نے پولیس اہلکاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب شہریوں سے 10-10 روپے رشوت لیں گے تو آپ کی یہی عزت ہو گی، ایک صارف نے کہا کہ ٹرک کی نمبر پلیٹ نوٹ کر کے اس پر جرمانہ عائد کر دیں جب ڈرائیور ٹرک کے پیپر رینیو کرانے آئے گا تو اس کو جرمانہ بھرنا پڑے گا جس پر کئی صارفین کا کہنا تھا کہ گاڑی کی حالت دیکھ کر لگتا ہے کہ اس کے پیپرز ہی نہیں ہوں گے . متعدد صارفین نے طنزاً کہا کہ آج پولیس والے کی دیہاڑی نہیں لگی تو کئی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ افسوس کی بات ہے کہ معاشرے میں پولیس کی اتنی سی عزت ہے کہ کہنے کے باوجود گاڑی نہیں روکی گئی . ایک صارف نے پولیس اہلکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسے گاڑی ضرور چلانی آتی ہو گی لیکن پھر اہلکار نے سوچا ہو گا کہ پٹرول ضائع ہو گا اس سے بہتر ہے کسی اور کا شکار کیا جائے . . .