2 اسرائیلی شہریوں کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کا انکشاف
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئر پورٹ پر فلائی دبئی ایئر لائن میں سوار 2 اسرائیلی شہریوں کی ہنگامی لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ فلائی دبئی ایئر لائن سے سری لنکا جانے والی پرواز کی مسافروں میں سے دو اسرائیلی شہری بھی شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ رات گئے پاکستان کے شہر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔
وزارت کا کہنا تھا کہ اس نے اسرائیلی شہریوں کی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ’متعلقہ‘ لوگوں کے ساتھ رابطے کیے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ تھوڑی دیر بعد پرواز نے اسرائیلیوں کے ساتھ اپنا سفر دوبارہ شروع کردیا تھا۔