کراچی میں مطلع ابر آلود، ہواؤں کی رفتار 25کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ


کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں آج صبح سے مطلع ابر آلود ہے جبکہ دن بھر مطلع ابر آلود اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 20 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ دن بھر 30 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلے گی۔
تندوتیز ہوائیں اور ابر آلود موسم کے باوجود کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔