کوئٹہ،لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی،ہاکی چوک کے سامنے دھرنا جاری


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)لاپتہ ظہیر کی عدم بازیابی کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ہمراہ لواحقین کاہاکی چوک کے سامنے دھرنا جاری ہے اس حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنٔازر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ انتظامیہ کو آج 4 بجے کا وقت دیا ہے کہ وہ ظہیر بلوچ کو منظرعام پر لائے اور اگر وہ واقعی ملزم ہے تو عدالت میں پیش کرے . بصورت دیگر کوئٹہ شہر اور اس سے منسلک شاہراہوں کو بند کیا جائے گا .

دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئٹہ میں دھرنا کیمپ 12ویں روز جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم ظہیر احمد کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں .
انھوں نے مزید کہا کہ 37 سے زائد مظاہرین غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں، متعدد زخمی ہیں . پرامن مظاہرین پر تشدد کے لیے بلوچستان حکومت کو جوابدہ ہونا چاہیے . ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے احتجاج اور دھرنے کے علاوہ بلوچ کے لیے کوہی دوسرا راستہ نہیں چھوڑا . ان کے مطابق اس ظلم و جبر کے خلاف ایک بھرپور قومی مزاحمت ہی واحد راستہ ہے . بلوچ راج ماہ رنگ بلوچ اور اپنے ماؤں بہنوں کا ساتھ دیں اور ایک زندہ اور باہمت قوم ہونے کا ثبوت دے .

. .

متعلقہ خبریں