ٹراما سینٹر سول اسپتال کوئٹہ کو کسی صورت منتقل نہیں ہونے دیں گے، پیرا میڈیکل اسٹاف
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کوئٹہ یونٹ کے صدر حاجی محمد شفا مینگل جنرل سیکرٹری حاجی صاحب جان کاکڑ ودیگر عہدیدارن نے اپنے ایک بیان میں کہاں ہے کہ صوبائی حکومت کے جانب سے ٹراما سینٹر پر توجہ دینے اور بہتری کے لئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر ٹراما اینڈ ایمرجنسی سینٹر کو سول ہسپتال سے کئی اور منتقل کرنے کی قطعی طور پر اجازت نہیں دینگے پیرا میڈیکل اسٹاف کے ذمہ داران نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاں کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹراما سینٹر کوئٹہ کا رخ کرتے ہیں اور ٹراما سینٹر کوئٹہ کی ٹیم مینجینگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران کاسی کے سربراہی میں ہمہ وقت بہترین ایمرجنسی سروسز فراہم کر رہی ہیں اور اللہ نہ کرے کسی بھی بڑے حادثے کے دوران سول ہسپتال کوئٹہ کے پیرا میڈیکل اسٹاف ڈاکٹرز نرسسز بھی ایمرجنسی سروسسز کے فراہمی میں فوری طور پر ٹراما سینٹر پہنچ جاتے ہیں ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ بھی کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ٹراما سینٹر کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھتا ہے جو بلوچستان کے عوام کے لئے خوش آئند بات ہے بلوچستان کے کسی بھی کونے میں ٹراما سینٹر کوئٹہ جیسے ایمرجنسی سہولیات میسر نہیں کی جاسکتی کیونکہ ٹراما ٹیم کو کسی بھی انسڈنس میں سول ہسپتال کوئٹہ کی مکمل سپورٹ حاصل ہیں پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے مزید کہاں کہ وزیر اعلی بلوچستان بلوچستان کے تمام بڑے شہروں میں ٹراما سینٹرز قائم کریں اور کوئٹہ میں مزید 4 بڑے اور جدید ٹراما سینٹرز بنائے تاکہ عوام کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طبعی سہولیات میسر آ سکے پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے کہاں کہ بلوچستان کے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں پیرا میڈیکل اسٹاف کے ممبران کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور اب بھی محکمہ صحت کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر کے صورت میں خدمات سرانجام دیں رہے ہیں مگر ٹراما اینڈ ایمرجنسی سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ جیسے شعبہ جو شہر کے وسط میں واقع ہے اور عوام جس سے ہمہ وقت مستفید ہو رہے ہیں کسی صورت منتقلی قبول نہیں کرینگے