نصر اللہ بلوچ سمیت دیگر 9افراد کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محمد امین مگسی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئر مین نصر اللہ بلوچ سمیت دیگر 9افراد کی ضمانتیں منظور کرلی گئی ہیں جن کے خلاف گزشتہ روز ظہیر بلوچ کی بازیابی کیلئے ریلی نکالی گئی تھی کوئٹہ پولیس نے ریلی میں شریک 10افراد کے خلاف دفعہ 144کے تحت مقدمہ درج کردیا تھا مجسٹریٹiiسریاب عدالت نے تمام قابل ضمانت دفعات کو مد نظر رکھتے ہوئے 2لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کرنے کا حکم دیا اور ان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا کہ وکلاءٹیم میں محمد امین مگسی،صدام مینگل،عمران میروانی،میر فہیم قمبرانی اور ملک ظہیر احمد شاہوانی نے مقدمے کی پیروی کی ۔