شاہ رخ اور سلمان خان کے مکیش امبانی کی اہلیہ کیساتھ ڈانس کے چرچے


ممبئی(قدرت روزنامہ) ایشیا کی امیر ترین کاروباری شخصیات میں سرِ فہرست مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے بیٹے کی شادی پر بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ ڈانس کیا۔
گزشتہ روز ممبئی میں مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں بالی ووڈ ستاروں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی دُنیا بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
عالمی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر اننت اور رادھیکا کی شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں، اس جوڑے کی شادی کی تقریب کی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو بالی ووڈ خانز یعنی سلمان خان اور شاہ رخ خان کی بھی ہے جنہوں نے پری ویڈنگ تقریبات کی طرح اننت امبانی کی بارات میں بھی خوب ڈانس کیا۔
مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے اپنے بیٹے کی خوشی کا جشن مناتے ہوئے پہلے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ ڈانس کیا اور پھر اُنہوں نے کنگ خان کی اکلوتی بیٹی سہانا خان کے ساتھ بھی پارٹی ڈانس کیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ یہ واحد شادی ہے جس میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اسٹارز نے ایک فلور پر ڈانس کیا ہے۔واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات گزشتہ 7 ماہ سے جاری تھیں اور اس جوڑے کی شادی کی آخری تقریب 14 جولائی کو ہوگی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by YPB (@yourpoookieboo)