وزیراعظم کو بجلی کی اوور بلنگ سے متعلق ایجنسیوں کی تحقیقاتی رپورٹ پیش


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم کو بجلی کی اوور بلنگ کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی گئی . وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی .

وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے اور انٹیلیجنس بیورو کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ پیش کی .
ملاقات میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی . وزیراعظم نے محرم الحرام کے مہینے بالخصوص عاشورہ کے دوران صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے سیکیورٹی امور پر ہم آہنگی اور روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی .
ملک میں بجلی صارفین سے اربوں روپے کی اوور بلنگ کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے . پہلے سے مہنگی بجلی کے باوجود صارفین سے اوور بلنگ کے ذریعے اربوں روپے اضافی وصول کیے گئے ہیں .
نیپرا ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں اگست کے بلوں میں اوور بلنگ ثابت ہوگئی . اربوں روپے کی اوور بلنگ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ملوث پائی گئیں .

. .

متعلقہ خبریں