اسلام آباد پرواز کے لیے تیار جہاز سے گاڑی ٹکرا گئی، طیارے کو جزوی نقصان


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ پر کھڑا پی آئی اے کا طیارہ اُس وقت بڑے حادثے سے بچ گیا جب اس سے پانی کی فراہمی پر مامور گاڑی جا ٹکرائی .
کراچی ایئرپورٹ پر جہازوں کو پانی کی ترسیل پر مامور گاڑی کراچی سے اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کی اضافی پرواز نمبر پی کے 8300 کے سے ٹکرا گئی .

گاڑی طیارے کے نچلے حصے سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں رجسٹریشن نمبر اے پی بی ایچ ایچ کےحامل طیارے کو نقصان پہنچا ہے .
متعلقہ حکام کے مطابق طیارے کو مزید چیک اپ کے لیے پی آئی اے انجینرنگ روانہ کر دیا گیا ہے، جب کہ پرواز کے مسافروں کو دیگر پروازوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں