کوئٹہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے 2 سیکیورٹی اہلکاروں میں سے ایک شہید
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں دھماکے سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، ایک زخمی ہوگیا ہے۔کوئٹہ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے مغربی بائی پاس اخترآباد میں سیکیورٹی ٹیم کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے، دھماکے سے 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔