تحریک انصاف کا 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مینار پاکستان لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کرادی ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرائی اور موقف اختیار کیاکہ ہم مینار پاکستان جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے۔
انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 14 اگست کے موقع پر تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک انصاف حکومت پر پریشر بڑھانا چاہتی ہے، اس سے قبل 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کی تیاری کی گئی تھی تاہم انتظامیہ نے اجازت نامہ منسوخ کردیا تھا۔