مخصوص نشستوں کا معاملہ، نواز شریف کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار حیرت، اہم اجلاس بلا لیا


لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے مسلم لیگی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید مشاورت کے لیے پیر کو اہم اجلاس مری میں طلب کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ روز مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اور یہ فیصلہ 5-8 کے تناسب سے آیا تھا۔