سوتیلی بیٹی کو ہراساں کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کا سابق شوہر گرفتار کرلیاگیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما لیلیٰ پروین کے سابق شوہر کو گرفتار کرلیا،پولیس نے ملزم پر اپنی سوتیلی بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام کے تحت تھانہ گذری میں مقدمہ درج کیا ہے . پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما لیلیٰ پروین کے سابق شوہر علی حسنین ایڈووکیٹ کو گزشتہ رات ویمن پولیس نے کارروائی کے بعد ڈیفنس توحید کمرشل ایریا سے گرفتار کیا اور ویمن پولیس سٹیشن صدر منتقل کردیا گیا .

پولیس کے مطابق مقدمہ لیلیٰ پروین کی بیٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے . پروین کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ان کے سابق شوہر مبینہ طورپر 9 شادیاں کرچکے ہیں ، اس وقت بھی اس کی چار بیگمات ہیں، سرگانہ پر بچوں کو ہراساں کرنے ، دوسری خواتین سے شادیوں کے بعد پہلی کو طلاق دینے کے بھی الزامات ہیں . اس موقع پر لیلیٰ پروین کا کہنا تھا کہ ملزم سے شادی پانچ سال قبل ہوئی تھی تاہم 8 ماہ قبل ملزم ان کی 13 سالہ بیٹی کو اسلحہ کے زور پر جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا ، بیٹی ڈری ہوئی تھی جس کے بعد واقعے کے حوالے سے ایک رشتہ دار نے آگاہ کیا . . .

متعلقہ خبریں