سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی پر فائرنگ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق پنسلوانیا میں ڈونلد ٹرمپ ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
خبرایجنسی کے مطابق سیکریٹ سروس کے اہلکار ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے۔
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ریلی میں فائرنگ کے واقعے میں سابق امریکی صدرزخمی ہوئے ہیں ،ان کے کان پر خون کے نشانات دیکھے گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدرٹرمپ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ،ری پبلکن رہنماؤں نے عوام سے ڈونلڈٹرمپ کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔