درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں ٹرائل کورٹ نے حقائق کے منافی ضمانتیں مسترد کیں، ہائیکورٹ عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے . خیال رہے کہ 9 جولائی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کر دی تھی . لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عبوری ضمانت مسترد کی تھی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا .
لاہورہائیکورٹ میں عبوری ضمانتیں خارج ہونے کے خلاف درخواستیں بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دائر کیں .
متعلقہ خبریں