کوئٹہ مظاہرین پر تشدد، حق دو تحریک نے احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کر دیا


گوادر(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے پرامن مظاہرین پر تشدد کے خلاف گوادر سمیت مکران بھر میں احتجاجی ریلیاں منعقد کریں گے، حق دو تحریک بلوچستان نے احتجاجی شیڈول جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق حق دو تحریک بلوچستان کی جانب جاری کردہ بیان کے مطابق کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین پر ریاستی پولیس گردی اور صوبائی حکومت کی بدمعاشی کے خلاف اور لاپتہ ظہیر بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے گوادر میں کل 14 جولائی بروز اتوار شام 5 بجے جاوید کمپلکس سے مکی مسجد تک حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چئیرمین حسین واڈیلہ کی سربرائی میں ایک احتجاجی ریلی نکال جائیگی۔اس کے علاوہ حق دو تحریک بلوچستان کی جانب سے آج تربت کیچ میں اور کل پنجگور میں بھی احتجاجی ریلی اور مظاہرے ہوں گے عوام الناس، سیاسی کارکنان اور سول سوسائیٹی سے بھر پور شرکت کرنے کی اپیل۔