بولان ،پنجرہ پل کو عام ٹرانسپورٹ کیلئے کھولنے کا فیصلہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ضلع بولان کے پنجرہ پل کو عام ٹرانسپورٹ کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔بلوچستان کے شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ 55کروڑ روپے کی لاگت سے پنجرہ پل کی تعمیر کا کام مکمل ہوگیاہے جس کے پیش نظر یکم اگست سے پنجرہ پل کو عام ٹرانسپورٹ کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جی ایم این ایچ اے آغا عنایت نے بتایا کہ پنجرہ پل 2022کے سیلاب میں بہہ گیا تھا اس کی ازسر نو تعمیر کا کام گز شتہ سال اکتوبر میں وع ہوا تھا، 55 کروڑ روپے کی لاگت سے 80 فٹ بلند پل کو 4 حصو ں میں بنایا گیا ہے۔جی ایم این ایچ اے کے مطابق سابق نگران حکومت نے اس پل کی تعمیر مارچ میں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن بولان میں موسم کی صورتحال کے باعث اس کی تعمیر میں4 ماہ کی تاخیر ہوئی۔جی ایم این ایچ اے کا کہنا ہے کہ پنجرہ پل کو یکم اگست سے عام ٹرانسپورٹ کیلئے کھول دیا جائے گاتاہم مون سون بارشوں کے دوران بولان ندی میں سیلابی صورتحال نہ ہوئی تو یہ پل ٹریفک کیلئے قابل استعمال ہوگا۔