وزیر داخلہ واضح کرچکے کہ ظہیر بلوچ کسی ادارے کی تحویل میں نہیں، شاہد رند


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ٹویٹر)ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہا گزشتہ روزکوئٹہ میں احتجاجی مظاہرین نے پرامن احتجاج کو پرتشدد احتجاج میں تبدیل کرتے ہوئے سریاب روڈ سے ریڈ زون کی طرف بڑھنا شروع کیا۔ پولیس کی جانب سے روکنے کی کوشش پر پتھرا اور جلا گھیرا کیا گیا اور پولیس و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا جس پر پولیس نے شرپسندوں کو گرفتار کر کے قانونی راستہ اپنایا۔ ظہیر کی گمشدگی پر صوبائی حکومت کا موقف وزیر داخلہ ضیا لانگو واضح کرچکے ہیں کہ وہ کسی ادارے کی تحویل میں نہیں،پر امن احتجاج عوام کا حق ہے لیکن اگرکوئی بھی قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اپنا راستہ لے گا۔